Categories: عالمی

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے 13اپریل کو یکم رمضان کے آغاز کا اعلان

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے 13اپریل کو یکم رمضان کے آغاز کا اعلان

ریاض،05اپریل(انڈیا نیرٹیو)

فلکیات اور خلائی علوم کے عرب اتحاد کے رکن ابراہیم الجروان نے توقع ظاہر کی ہے کہ زیادہ تر ممالک میں یکم رمضان رواں ماہ 13 اپریل بروز منگل ہو گی۔ مزید یہ کہ عید الفطر یعنی یکم شوال 13 مئی بروز جمعرات ہو گی۔ لہذا اس سال رمضان مبارک 30 روز کا ہو گا۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان کا چاند 12 اپریل بروز پیر کو غروب آفتاب کے بعد نظر آ جائے گا۔

اس روز جن ممالک میں چاند نظر آ جانے کا امکان ہے ان میں سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، ایران، سلطنت عمان، امارات، اردن، شام، لیبیا، الجزائر، مراکش اور موریتانیا کے علاوہ براعظم افریقہ کے زیادہ تر اسلامی ممالک شامل ہیں۔الجروان کے مطابق فلکیاتی حساب سے رمضان کا چاند پیر کے روز غروب آفتاب سے قبل پیدا ہو جائے گا۔ اس کی عمر 13 گھنٹے کے قریب ہو گی اور یہ غروب آفتاب کے بعد تقریبا 21 منٹ تک باقی رہے گا۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم رمضان 14 اپریل بروز بدھ ہو گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago