Categories: عالمی

ہانگ کانگ کے اخبار ایپل ڈیلی کا آخری شمارہ شائع ہوا

ہانگ کانگ کے اخبار ایپل ڈیلی کا آخری شمارہ شائع ہوا

ہانگ کانگ ، 25جون (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کو ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز اخبار ایپل ڈیلی کا آخری شمارہ شائع ہوا۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ، اخبار نے تقریبا دس لاکھ کاپیاں فروخت کردی تھیں۔ چین اور اس کی مقامی انتظامیہ نے ایپل ڈیلی کی راہ میں مشکلات پیدا کر دی تھی ، جس کی وجہ سے اخباری انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

اخبار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ قدم پانچ ایڈیٹرس اور ایگزیکٹو آفیسرس کی گرفتاری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یہ مکمل سال ہنگامہ خیز رہاہے ، جب بار بار چھاپے مارے گئے اور اخبار کے بانی جمی لائی کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ۔ اخبار کے چیف ایڈیٹر سمیت متعدد مدیران کو بھی قید کردیا گیا۔

بدھ کی رات 100 سے زیادہ افراد اخبار کے صدر دفتر کے باہر جمع ہوئے تھے تاکہ اس کی حمایت کا اظہار کریں۔ جمعرات کو بھی لوگوں کو اخبار کے ہیڈ کوارٹر کے قریب کھڑا دیکھا گیا۔ برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومینک را ب نے ٹویٹر پر کہا کہ قومی سلامتی کے قانون کو لوگوں کی آزادی کو پامال کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اخبار کی زبردست بندش سے حزب اختلاف کی آواز کی بندش کا اشارہ ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس اخبار پر سرکاری عہدیداروں پر تنقید کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے ایک نئے قومی سلامتی قانون کے تحت 23 ملین ڈالر مالیت کے اخباری اثاثے بھی ضبط کرلئے ہیں۔ چین اور اس کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ایپل ڈیلی کی راہ میں بار بار رکاوٹوں کے بعد اخبار کے پرنٹ اور آن لائن ایڈیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago