عالمی

امریکی ایوان نمائندگان میں تیسرے روز بھی اسپیکر کا انتخاب نہ ہوسکا

واشنگٹن،06جنوری(انڈیا نیریٹو)

امریکی ایوان نمائندگان میں تین روز تک ووٹنگ کے کئی راونڈز کے باوجود نئے اسپیکر کا انتخاب نہ ہوسکا۔ ووٹوں میں کسی امیدوار کو اکثریت نہیں ملی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی مسلسل تیسرے دن بھی ملتوی کرنی پڑی۔

جمعرات کے ایوان کی ووٹنگ میں، کیلیفورنیا سے امریکی کانگریس کے رکن پارلیمان اور ایوان میں ریپبلکن لیڈر کیون میکارتھی دوپہر تک ووٹنگ کے مزید دو راونڈز میں اکثریت سے محروم رہے۔ 435 نشستوں والے ایوان زیریں میں ریپبلکنز کو ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کم اکثریت حاصل ہے۔ اسپیکر کے انتخاب تک ایوان میں قانون سازی کا کام نہیں ہو سکتا۔

ایوان میںمیکارتھی کو زیادہ تر ریپبلکنز اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹ رہنما اور ایوان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے مشورہ دیا کہ میک کارتھی ضروری ووٹ حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت پر غور کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نینسی پیلوسی 2021 میں 216 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔

ایوان نمائندگان کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار اسپیکر کے انتخاب میں ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس سے قبل 1923 میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا ایک سے زیادہ دور ہوا تھا۔ 1855 میں اسپیکر کے انتخاب کے عمل میں دو ماہ کے دوران ووٹنگ کے 133 راونڈ ہوئے تھے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago