عالمی

یوکرین میں جنگ اہم مرحلے میں، بائیڈن نے اضافی حمایت کا اعلان کیا

واشنگٹن،6 جنوری (انڈیا نیریٹو)

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین میں جنگ اب ایک اہم مرحلے میں ہے۔ ادھر امریکا اور جرمنی نے بھی یوکرین کی اضافی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بائیڈن نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا – ‘یوکرین میں جنگ نازک مرحلے میں ہے۔ ہم یوکرین کے عوام کو روسی جارحیت سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ روس اپنی کارروائی میں سستی نہیں کر رہا ہے۔ وہ اب بھی وہی وحشیانہ کارروائی کر رہا ہے جو ایک سال پہلے کر رہا تھا اور وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں‘۔

بائیڈن نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ یوکرین کے بارے میں طویل گفتگو کی

اس سے قبل دوپہر میں بائیڈن نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ یوکرین کے بارے میں طویل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا- ’’جاپان سمیت کئی ممالک ہیں جن کا نظریہ ہمارے جیسا ہے۔ ہم نے مزید کارروائی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔ بائیڈن نے کہا- ’’آج ہم نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ ہم یوکرین کے لیے اپنی حمایت بڑھانے جا رہے ہیں۔ ہم یوکرین کو ’’بریڈلی انفینٹری فائٹنگ وہیکل‘‘ اور جرمنی انہیں ’’مارڈر انفینٹری فائٹنگ وہیکل‘‘ فراہم کرنے جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا- ’’اس کے علاوہ ہم یوکرین کو روسی فضائی حملوں سے بچنے میں بھی مدد کریں گے۔ جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ’’پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم‘‘ فراہم کرنے جا رہا ہے۔ ہم اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹریاں فراہم کریں گے۔ وہ کام کرتے ہیں اور جلد ہی روس کو بھی اس کا احساس ہو جائے گا۔ وہ اچھا کام کرتا ہے اور ان سے بہت مددملے گی۔

بائیڈن اور شولز نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یوکرین کی خودمختاری اور آزادی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے- ’’امریکہ اور جرمنی روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago