Categories: عالمی

طالبان کا اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ،کابل کی طرف پیش قدمی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل،13اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان کی افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔افغان شہر غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے، اس طرح طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے محض 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹس کے مطابق حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے مذاکرات کاروں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کو لڑائی کے خاتمے کے بدلے میں شراکت اقتدار کی پیش کش کی ہے۔افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ”حکومت نے قطر کو یہ تجویز پیش کردی ہے۔اس تجویز کے تحت طالبان اگر تشدد روک دیتے ہیں تو افغان حکومت انھیں اقتدار میں شریک کرلے گی۔“قطر اس وقت دوحہ میں جاری مذاکرات میں فریقین کے درمیان ثالث کار کا کردار ادا کررہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھرطالبان مئی میں غیرملکی فوجیوں کے حتمی انخلا کے آغاز کے بعد سے ملک کے طول وعرض میں جارحانہ انداز میں پیش قدمی کررہے ہیں۔انھوں نے اب تک افغانستان کے بہت سے مغربی اور شمالی شہروں اور دیہی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔طالبان نے جمعرات کے روزتزویراتی اہمیت کے حامل جنوبی شہرغزنی، قندھار اور مغربی شہر ہرات پر قبضہ کر لیا ہے۔غزنی شہر افغان دارالحکومت سے 150 کلومیٹر دور جنوب میں قندھار، کابل شاہراہ پر واقع ہے اور اسی نام کے صوبہ کا صدرمقام ہے۔ہرات ایران کی سرحد کے نزدیک واقع ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے۔طالبان نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں 11 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔قندھار اورغزنی پر کنٹرول کو ان کی سب سے بڑی فتح قرار دیا جارہا ہے۔اس سے ان کے لیے کابل کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور وہ جنوبی صوبوں میں واقع اپنے مضبوط مراکز سے کمک بہم پہنچا سکیں گے۔اس وقت افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کا دارالحکومت کابل اور دوردراز پہاڑی علاقوں میں واقع شہروں پر کنٹرول باقی رہ گیا ہے اور وہ بھی سقوط کے خطرے سے دوچار ہیں۔بعض امریکی عہدیداروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ طالبان 31 اگست کی ڈیڈلائن کے بعد تین ماہ کے اندر کابل کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago