Categories: عالمی

بنگلہ دیش میں مندر کو نشانہ بنایا، توڑ پھوڑ کی گئی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 9 اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کی طرح اب بنگلہ دیش میں بھی شدت پسندوں نے ایک مندر کو توڑ پھوڑ کر نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ شدت پسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تاہم پولیس نے مندر پر حملے کے سلسلے میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ضلع کھلنا کے روپشا کے گاؤں شیالی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مندر کو نشانہ بنایا گیا۔ مندر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہجوم نے ہندوؤں کے درجنوں گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بتایا جا رہا ہے کہ خواتین عقیدت مندوں کا ایک گروہ جلوس کی شکل میں مندر سے شمشان گھاٹ جا رہا تھا اور راستے میں مسجد کے پاس سے جلوس جانا تھا۔ امام نے مسجد کیقریب سیجلوس کی مخالفت کی۔ اس پر دونوں فریقوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ یہ تنازع جلد ہی ہنگامے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس دوران ایک ہجوم نے مندر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ بنگلہ دیش ہندو یونٹی کونسل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مندر میں توڑ پھوڑ  کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago