Urdu News

بنگلہ دیش میں مندر کو نشانہ بنایا، توڑ پھوڑ کی گئی

بنگلہ دیش میں مندر کو نشانہ بنایا

نئی دہلی، 9 اگست (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کی طرح اب بنگلہ دیش میں بھی شدت پسندوں نے ایک مندر کو توڑ پھوڑ کر نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ شدت پسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تاہم پولیس نے مندر پر حملے کے سلسلے میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ضلع کھلنا کے روپشا کے گاؤں شیالی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مندر کو نشانہ بنایا گیا۔ مندر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہجوم نے ہندوؤں کے درجنوں گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ خواتین عقیدت مندوں کا ایک گروہ جلوس کی شکل میں مندر سے شمشان گھاٹ جا رہا تھا اور راستے میں مسجد کے پاس سے جلوس جانا تھا۔ امام نے مسجد کیقریب سیجلوس کی مخالفت کی۔ اس پر دونوں فریقوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ یہ تنازع جلد ہی ہنگامے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس دوران ایک ہجوم نے مندر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ بنگلہ دیش ہندو یونٹی کونسل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مندر میں توڑ پھوڑ  کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

Recommended