Categories: عالمی

امریکہ نے کابل ایئر پورٹ کے پاس پھر کیا ایئر اسٹرائیک، کئی ڈرون حملے کی خبر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل کے اوپر سے پیر کی علی الصبح کئی راکٹوں کو اڑتے ہوئے سنا گیا۔ یہ دعویٰ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنے اسٹاف کے حوالے سے کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو افغانستان کے کابل میں ایک امریکی ہوائی حملے میں اس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں اسلامک اسٹیٹ کی ایک معاون تنظیم کے کئی خودکش حملہ آور سوار تھے۔ افسران نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خودکش حملہ آور بین الاقوامی ایئر پورٹ پر امریکی فوج کے فوجی انخلا مہم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ راکٹ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لئے ایک تاریخی مہم چلا رہا ہے۔ جس میں کابل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ہزاروں لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ افغانستان میں دو ہفتے پہلے طالبان کے قبضے کے بعد سے بہت بدامنی کی صورتحال ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے ایک معاون تنظیم کے ذریعہ کئے گئے خود کش حملے کے بعد طالبان نے ہوائی علاقے کے آس پاس سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ اس خود کش حملے میں 180 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔ برطانیہ نے ہفتہ کے روز اپنی نکاسی پروازیں بند کردیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago