Urdu News

امریکہ نے کابل ایئر پورٹ کے پاس پھر کیا ایئر اسٹرائیک، کئی ڈرون حملے کی خبر

امریکہ نے کابل ایئر پورٹ کے پاس پھر کیا ایئر اسٹرائیک

کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل کے اوپر سے پیر کی علی الصبح کئی راکٹوں کو اڑتے ہوئے سنا گیا۔ یہ دعویٰ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنے اسٹاف کے حوالے سے کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو افغانستان کے کابل میں ایک امریکی ہوائی حملے میں اس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں اسلامک اسٹیٹ کی ایک معاون تنظیم کے کئی خودکش حملہ آور سوار تھے۔ افسران نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خودکش حملہ آور بین الاقوامی ایئر پورٹ پر امریکی فوج کے فوجی انخلا مہم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

یہ راکٹ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لئے ایک تاریخی مہم چلا رہا ہے۔ جس میں کابل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ہزاروں لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ افغانستان میں دو ہفتے پہلے طالبان کے قبضے کے بعد سے بہت بدامنی کی صورتحال ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے ایک معاون تنظیم کے ذریعہ کئے گئے خود کش حملے کے بعد طالبان نے ہوائی علاقے کے آس پاس سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ اس خود کش حملے میں 180 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔ برطانیہ نے ہفتہ کے روز اپنی نکاسی پروازیں بند کردیں۔

Recommended