عالمی

امریکہ کا ایران میں احتجاج میں شامل قیدیوں کو غیرمشروط رہاکرنےکامطالبہ

تہران،27دسمبر(انڈیا نیریٹو)

کل سوموار کوامریکی محکمہ خارجہ نے ایران میں ضمیر کے قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پرامن طریقے سے اپنی آزادیوں کا استعمال کرنے پر ایران میں قید تمام افراد کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔’ٹویٹر‘ پر پرائس نے اس ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کی خواتین کی کمیٹی سے تہران کے اخراج کے بعد ایران کی خواتین کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا حوالہ دیا۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی خواتین کی اپنے حقوق تک رسائی کے لیے جدوجہد جاری ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی تعریف کی ہے کہ جو ایران میں مظاہروں کے خلاف “اندھا دھند تشدد” کے مرتکب اہلکاروں کو ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے۔کمیٹی نے اتوار کے روز اپنے ’ٹویٹر‘ اکاوؤنٹ پر کہا کہ اسے ایرانی حکومت کی طرف سے مقدمے اور پھانسیوں کی بڑھتی ہوئی رفتار کا “زبردست جواب” دینا چاہیے۔ایران میں مظاہرے 100 دن سے تجاوز کرگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس پر وحشیانہ دباو ڈالنے اور دہشت پھیلانے کے لیے کچھ شرکاءکوپھانسی دینے کے باوجود بعض شہروں میں سخت موسم اور برف باری میں بھی احتجاج جاری ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago