Categories: عالمی

امریکہ نے اسرائیل،فلسطین کشیدگی سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلاک کردیا

امریکہ نے اسرائیل،فلسطین کشیدگی سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلاک کردیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع سے متعلق اجلاس کو بلاک کردیا ہے۔جمعہ کو ہونے والے اس اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں تشدد اور کشیدگی کے خاتمے سے متعلق سلامتی کونسل کے ایک مجوزہ بیان پر غور کیا جانا تھا۔امریکہ نے اس سے پہلے سلامتی کونسل کے فلسطینی علاقوں کی صورت حال سے متعلق مجوزہ بیان پر بھی اعتراض کیا تھا۔تونس ، ناروے اور چین نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

چین مئی میں سلامتی کونسل کا صدر ملک ہے۔اس نے جمعرات کو رات گئے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا لیکن اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔امریکا کی حکمت عملی سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ سلامتی کونسل کے اس طرح کے اجلاس سے تشدد کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

ایک ذریعے نے العربیہ کو بتایا ہے کہ امریکا سلامتی کونسل کو کوئی بیان جاری کرنے سے روک دے گا کیوں کہ وہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ رکن ممالک اجلاس کے بعد اسرائیل کی مذمت میں کوئی بیان جاری کرسکتے ہیں۔امریکی حکام خود بھی اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کے علاوہ خطے کے دوسرے لیڈروں سے بھی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔امریکہ کا خیال ہے کہ ایک ایسے بیان کا اجرا جس سے تشدد کے خاتمے میں کوئی مدد نہ ملے تو وہ محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

دریں اثناءامریکہ کے خصوصی ایلچی برائے اسرائیلی اور فلسطینی امور ہادی عمرو خطے کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے بات چیت کرنے والے تھے۔قبل ازیں بدھ کو صدر جو بائیڈن ، وزیرخارجہ انٹونی بلینکن اور وزیردفاع لائیڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلی وان نے اپنے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں سے بات چیت کی تھی۔صدر بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط بھیجا ہے اور ٹونی بلینکن نے بھی صدر عباس سے فون پر بات چیت کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago