Categories: عالمی

امریکہ کا افغانستان کے لیے مختص عسکری کمک یوکرین کو دینے پر غور

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی اور یوکرینی ذمے داران کے مطابق امریکی صدر جو بائیدن کی انتظامیہ افغانستان کی تحلیل شدہ فوج کے لیے مختص فوجی ہیلی کاپٹروں اور دیگر عسکری ساز و سامان کو یوکرین کو دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس کا مقصد یوکرین کی سرحد کے نزدیک روسی افواج کے اکٹھا ہونے کے بیچ یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کے واسطے اسے جلد مدد فراہم کرنا ہے۔یوکرین اْس عسکری ساز و سامان کے حصول کے لیے کوشاں ہے جس کی بابت اس نے پینٹاگان کے ذمے داران سے بات چیت کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل مطابق امریکی ذمے داران کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی کونسل نے ابھی تک مذکورہ اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس لیے کہ امریکی انتظامیہ کسی سفارتی حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ روس کو یوکرین پر کسی بھی ممکنہ حملے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا جا سکے۔یوکرین کے ذمے دار نے بتایا ہے کہ یوکرین کی حکومت فضائی دفاعی نظام کے حصول کے واسطے امریکی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس نظام میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے اسٹینگر میزائل شامل ہیں۔ یہ میزائل روسی طیاروں کے خلاف یوکرین کے دفاع میں مدد گار ثابت ہوں گے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کے مطابق 2014سے اب تک امریکا نے یوکرین کو 2.5 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ اس میں رواں سال بھیجے گئے 45 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago