عالمی

امریکہ نے چین کی چھ آئی ٹی کمپنیوں کو کر دیا بلیک لسٹ

واشنگٹن، 11 فروری (انڈیا نیریٹو)

چین کے جاسوس غبارے کو مار گرانے کے بعد امریکہ نے ڈریگن کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔ امریکہ نے جمعہ کو چھ چینی آئی ٹی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے دی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، گزشتہ ہفتے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چینی جاسوس غبارے کے جواب میں، جو بائیڈن انتظامیہ نے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے کچھ آئی ٹی سامانوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ان کمپنیوں میں بیجنگ نانجیانگ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی، الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن 48 ویں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ڈونگ گوان لنگ کانگ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی، ایگلز مین ایوی ایشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کمپنی گوانگ زو اور شانکسی ایگلز مین ایوی ایشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کمپنیاں شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago