تعلیم

بھاگلپور میں فروغ اردو تقریبات کی میٹینگ

اردو زبان سیل،بھاگلپور میں جناب شبیر عالم،مترجم،جگدیش پور بلاک کی صدارت میں فروغ اردو تقریبات سب کمیٹی کی جائزہ میٹینگ ہوئ ۔اس میں پروگرام کی شاندار کامیابی کے لۓ تمام شرکاء بالخصوص بیرون بھاگلپور سے تشریف لاۓ مہمان کرام،مقامی ادباء و شعراء کی ساتھ ساتھ ایک ہزار سے زاید تمام سامعین باالخصوص ضلع کے اساتذہ اردو کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ جناب سبرت کمار سین نے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے شروع سے ہی دلچسپی لی اور ضلع اردو سیل کی فعال اور اردو سے بیحد دلچسپی رکھنے والی ایس ڈی ایم/انچارج ضلع اردو سیل کو ضروری ہدایت و رہنمائی کی،وہ بیحد مصروف شیڈیول سے وقت نکال کر تقریری مقابلہ کے کامیاب بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تشریف لاۓ،انہیں میمونٹو اور میڈل عطا کیا اور مسکراتے ہوئے انکے ساتھ انفرادی اور گروپ فوٹو کھینچوایا ۔

اے ڈی ایم جناب محمد محفوظ عالم اور صدر ایس ڈی او جناب دھننجۓ کمار نے پروگرام کے آغاز سے قبل ہی تشریف لاکر انچارج ضلع اردو سیل محترمہ کومل کرن صاحبہ اور منتظمین اردو ملازمین کو اپنا سرگرم تعاون دیا،اس کے لۓ منتظمین ان کے بیحد شکر گزار ہیں۔

جناب حبیب مرشد خاں تقریباً پندرہ دنوں سے پروگرام کے انعقاد میں مستقل سرگرداں رہے

نشست میں تمام ملازمین اردو نے سبکدوش ملازم اردو اور تقریب فروغ اردو سیمینار ،مشاعرہ و عمل گاہ کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے کے لئے کنوینر تقریبات کمیٹی جناب حبیب مرشد خاں کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ تقریباً پندرہ دنوں سے پروگرام کے انعقاد میں مستقل سرگرداں رہے۔

دیگر سبکدوش ملازمین اردو جناب شاہ نہال اختراور جناب کلیم آذر کا بھی تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا گیا ۔میٹینگ میں تمام مقامی اردو صحافیوں،بہار و بیرونی بہار کے اردو اخبارات،مقامی ہندی اخبار و چینل کا بھی نیوز کوریج کے لئے اظہار تشکر کیا گیا۔

جنہوں نے بھی اس پروگرام کو امید سے زیادہ کامیاب بنانے میں تعاون کیا،ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کے پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کے لئے ضلع کے اردو دوستوں سے مشورہ مانگا گیا ہے اور گزارش کی گئ کہ فروری ماہ کے آخیر تک اپنا تحریری مشورہ ضلع اردو زبان سیل،کلکٹیریٹ،بھاگلپور کو ڈاک یا دستی طور پر دینے کی مہربانی فرمائیں ۔

ضلع اردو سیل میں منعقدہ نشست میں جناب حبیب مرشد خاں،جناب کلیم آذر،جناب محمد شمیم آزاد،محترمہ افشاں جبیں،مہ جبیں،مہر النسیہ، جناب عبدالقادر شریک ہوۓ، جناب ارشد مشتاق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago