عالمی

امریکہ کاپہلی بارطویل فاصلےتک مارکرنےوالےمیزائل کویوکرین بھیجنےکافیصلہ

واشنگٹن،یکم فروری

 امریکہ پہلی بار یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے اور جب کہ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے اگلے جمعے کو یوکرین اور یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کیف میں منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہیکہ ان کی حکومت منسک کے ساتھ بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے دو باخبر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا یوکرین کے لیے 2.2 ارب ڈالر کا فوجی امدادی پیکج تیار کر رہا ہے۔

دونوں عہدیداروں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ کیف کو امریکی فوجی امداد میں پہلی بار گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کو کہا تھا کہ وہ اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کیف سے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیاروں کی درخواستوں پر بات کریں گے۔

حال ہی میں جرمنی اور امریکا کی جانب سے مشکل بات چیت کے بعد کیف کو بھاری ٹینک فراہم کرنے کے اعلان کے بعد مغربی ممالک یوکرین کو فوجی امداد کے معاملے میں ایک نئی بحث کررہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago