Categories: عالمی

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے آئرن ڈوم کے لیے1ارب ڈالرکی منظوری دے دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،24ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو بھاری اکثریت سے اسرائیل کو اس کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کیے جانے سے متعلق متنازع بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ دو دن قبل ہی کانگریس میں اسرائیل کے متنازع آئرن ڈون کی فنڈنگ کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور اس کے وسیع تر اخراجات منصوبے کو زیربحث لایا گیا تھا۔جمعرات کے روز ایوان نمائندگان میں ہونے والی رائے شماری میں بل کے حق میں 420 اورمخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے۔ مخالفت میں 8 ڈیموکریٹس اور 1 ریپبلکن نے ووٹ ڈالا۔ اس موقعے پر2 ارکان غیر حاضر رہے۔ اس وسیع منظوری کے بعد بل سینیٹ کو بھیج دیا گیا تاہم سینیٹ میں اس پر رائیشماری کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چند زیادہ لبرل ڈیموکریٹس نیبل کی ایک شق کو ویٹو کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگروہ شق بل میں شامل کی گئی تو وہ وسیع تر اخراجات کے بل کے خلاف ووٹ دیں گے۔ چونکہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو معمولی برتری حاصل ہے، اس لیے بل کی منظوری کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا، کیونکہ ریپبلکن وفاقی حکومت کو تیسرے دسمبر تک فنڈ دینے اور ملک کی قرضے کی حد بڑھانے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔وسیع تراخراجات منصوبے پر قانون سازی کو ہٹانے سے کانگریس میں اسرائیل کے لیے مضبوط دو طرفہ حمایت کی طویل روایت کے باوجود ریپبلیکنز نے ڈیموکریٹس کو اسرائیل مخالف قرار دینے کی کوشش کی حالانکہ امریکا کی دونوں بڑی جماعتیں ہرسال اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کری ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیل نے فوری جواب دیا۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان، ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کے تمام اراکین کا شکریہ، ان کی اسرائیل کے لیے زبردست حمایت اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کے عزم کے لیے پرہم ان کے شکر گذار ہیں۔ اس بل کی منظوری سے اس کی حمایت پر سوال اٹھانے والوں کو زبردست جواب ملا ہے۔کچھ لبرل ڈیموکریٹس نے حال ہی میں امریکا اسرائیل پالیسی پر تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے خدشات کا اظہارکیا تھا۔انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے دباؤ پر کانگریس کے بعض اراکین نے اسرائیل کو آئرن ڈوم کی مدد میں دی جانے والی رقوم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے رواں سال مئی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پربدترین بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی اموات ہوئی تھیں۔ دوسری طرف اسرائیل کا کہناہے کہ اس نے غزہ کی پٹی سیداغے 4350 راکٹوں کو فضامیں تباہ کردیا تھا۔فنڈنگ کی مخالف ڈیموکریٹس ارکان میں رشیدہ طلیب نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کرنی ہے۔ایوان نمائندگان میں بدھ کو پیش کیا گیا بل ان انٹرسیپٹرز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کرتا ہے جو اس دوران استعمال کیے گئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago