Urdu News

امریکہ نے چین میں پرامن احتجاج کی حمایت کی

واشنگٹن، 29 نومبر (انڈیا نیریٹو)

امریکا نے چین میں جاری پرامن احتجاج کی حمایت کی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ یہ وہاں کے لوگوں کا حق ہے۔ اس لیے وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ چین کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

چین میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر پرامن احتجاج کرنے والوں کو دبانے پراقوام متحدہ نے چین سے عوام کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ نے چین پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرے۔

وائٹ ہاو¿س کینیشنل سیکورٹی کونسل کے کوآرڈینیٹر فار اسٹریٹجک کمیونیکیشن جان کربی نے چین کے معاملے پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا پوری دنیا کو پیغام ہے کہ ہر ایک کو پرامن طریقے سے بات کرنے اور احتجاج کرنے کا حق ہے۔ چین میں مظاہرین پر کی جانے والی سختی پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ لوگوں کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔

اقوام متحدہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن مظاہروں میں شرکت کے لیے لوگوں کو حراست میں نہ لے، کیونکہ بیجنگ سیاسی آزادیوں اور کووڈ-19 لاک ڈاون کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے ملک گیر مظاہروں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ان دنوں لوگ حکومت کی زیرو کووڈ پالیسی کے خلاف احتجاج میں سڑکوں پر ہیں۔ مظاہروں کی رفتار دیکھ کر جن پنگ حکومت نے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ امریکہ نے چین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین کی زیرو کووڈ پالیسی کے کام کرنے کا امکان نہیں ہے اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔

Recommended