Categories: عالمی

صدارتی انتخابات میں جیت دراصل دشمن کے پروپیگنڈا پرایرانی قوم کی فتح ہے:خامنہ ای

تہران،21جون(انڈیا نیرٹیو)

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں قدامت پسند امیدوار کی جیت کو دشمن کے پروپیگنڈا پر قوم کی فتح قرار دیا ہے۔انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ”گزشتہ روز کےانتخابات میں عظیم فاتح ایرانی قوم ہی ہے کیونکہ وہ ایک مرتبہ پھر دشمن کے پروپیگنڈا کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔“

ایران میں جمعہ کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں غیرحتمی نتائج کے مطابق عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی جیت گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار جمال عرفی نے ایک نشری نیوزکانفرنس میں بتایا ہے کہ صدارتی انتخاب میں دوکروڑ 86 لاکھ ووٹ ڈالے گئے تھے۔ان میں 90 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے،ووٹ ڈالنے کی شرح 48 فی صد رہی ہے اور ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔اس طرح انھیں ناقابل شکست برتری حاصل ہوچکی ہے۔

رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ووٹوں کے ان اعداد وشمار کو ایرانی عوام کی جانب سے نظام کی حمایت کا مظہر قراردیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ ہے۔یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں جن میں ووٹ ڈالنے کی شرح 50 فی صد سے بھی کم رہی ہے۔

60 سالہ نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کو رہبرِاعلیٰ کی حمایت حاصل تھی۔تبصرہ نگار صدارتی انتخابات سے قبل ہی ان کی جیت کا امکان ظاہرکررہے تھے۔انھوں نے 2017میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا مگر وہ موجودہ صدرحسن روحانی کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔انھیں آیت اللہ خامنہ ای نے 2019میں ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔اسی سال امریکا نے ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان پر 1980کے عشرے میں قتلِ عام کے واقعات میں ملوّث ہونے کے الزامات عاید کیے جاتے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ان کا مرکزی بنک کے سابق گورنرعبدالناصر ہمتی کے ساتھ مقابلہ تھا۔عبدالناصرہمتی کودوسرے صدارتی امیدواروں کے مقابلے میں”اعتدال پسند“ قراردیا جارہاتھا اور اصلاح پسند گروپوں نے ان کی حمایت کا اظہار کیا تھا مگر وہ نمایاں عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پولنگ سے دو روزقبل علی خامنہ ای نے اپنے ہم وطنوں پر زوردیا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں کیونکہ ان میں ووٹر ٹرن آؤٹ اورایران پر بیرونی دباؤکا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ”اگر لوگ پولنگ کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک نہیں ہوتے تو دشمن کی جانب سے دباؤمیں اضافہ ہوگا۔اگر ہم دباؤاور پابندیوں میں کمی چاہتے ہیں تو لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہونا چاہیے اور نظام کو حاصل عوامی مقبولیت دشمن پر ظاہرہونی چاہیے۔“

ایرانی صدرحسن روحانی نے بھی اپنے ہم وطنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ میں بھرپورانداز میں حصہ لیں۔انھوں نے ایک نشری تقریر میں ایرانی ووٹروں پر زوردیا تھا کہ” وہ کسی ایک ادارے یا گروپ کی کمیوں،کوتاہیوں کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں۔“ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ووٹنگ پر اپنے تحفظات کو مقدم نہیں رکھنا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago