Categories: عالمی

امریکہ میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پوری دنیا میں مہنگائی سے لوگ بے حال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،11نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، بائیڈن نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، یہ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہیں، صدر بائیڈن نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وباء   کے دوران بھی مہنگائی نے سر نہیں اٹھایا تاہم ویکسین اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر بندشوں کے ختم ہونے اور معمولات کی بحالی کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کارکنوں کی کمی کے باعث دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے قیمتوں پر فرق پڑا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے، ڈاؤ جونز 0اعشاریہ 7، ایس اینڈ پی میں 0اعشاریہ 8 اور نیسڈیک میں 1اعشاریہ 7 فی صد گر گئیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago