عالمی

ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کےلئے آپشنزموجودہیں: امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن،30جنوری(انڈیا نیریٹو)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی (انٹونی) بلینکن نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پرواپسی کی موجودہ تجویزکومسترد کردیا ہے لیکن واشنگٹن اب بھی سمجھتا ہے کہ ایران کی جوہری فائل سے نمٹنے کا سب سے موثرطریق سفارت کاری ہے۔بلینکن نے اتوار کوالعربیہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایرانی نوجوان تہران کی حکومت کے سامنے اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کررہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اب امریکاکی توجہ ایرانی حکومت کے سڑکوں پراپنے لوگوں کو دبانے کے اقدامات پرمرکوزہے۔

ایران میں حکومت کی تبدیلی’ کا فیصلہ بالآخرعوام پرمنحصر ہے:بلینکن

بلینکن نے ایرانی عوام کے لیے امریکی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئےاس بات پرزوردیاکہ” ایران میں حکومت کی تبدیلی’ کا فیصلہ بالآخرعوام پرمنحصر ہے جبکہ ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکاحکومت کی تبدیلی چاہتا ہے۔

انھوں نے اس بات پرزوردیا کہ ایران یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت کرتاہے اور اسے ڈرونزاوردیگرہتھیارمہیا کرتا ہے۔انھوں نے امریکی صدرجو بائیڈن کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیارحاصل نہ کرے، انھوں نےوضاحت کی کہ ایران کوجوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے میزپرتمام آپشن موجود ہیں۔

امریکانے ایران میں جبرواستبدادکے تمام ذمہ داروں کو سزادی ہے

انھوں نے نشان دہی کی کہ امریکانے ایران میں جبرواستبدادکے تمام ذمہ داروں کو سزادی ہےاوروہ ایران کی ضرررساں سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے طریقوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

بلینکن نے یہ بھی کہا کہ امریکاکی فوجی کوششوں کا بنیادی مقصد جارحیت پسندوں کوروکنا ہے۔انھوں نے خاص طورپراسرائیل کے ساتھ امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا حوالہ دیا۔

انھوں نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کوکم کرنے کے لیے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔انٹونی بلینکن نے سعودی،امریکا تعلقات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک اور مملکت کے درمیان اہم تعلقات گذشتہ کئی دہائیوں سے استوار ہیں۔

انھوں نے سعودی عرب کی جانب سے روس کی جنگ کے مقابلے میں یوکرین کی مالی امداد کا بھی ذکرکیا۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین میں روس کی جنگ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں مشترکہ مفادات اوراقدار کی عکاسی کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

انھوں نے واضح کیا کہ ”ہمیں اوپیک پلس کے تیل کی پیداوارمیں کمی کے فیصلے پرتشویش لاحق تھی“۔انھوں نے بتایاکہ واشنگٹن یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیےالریاض کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago