عالمی

بینگلورو میں پہلی جی-ٹوئنٹی اینرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ کی میٹنگ

ہندوستان کی صدارت میں بینگلورو  پہلی جی- 20  انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی  ڈبلیو جی) میٹنگ  کی  میزبانی کرے گا ۔ یہ میٹنگ   5 سے 7 فروری 2023 تک منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں 150 سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے، جن میں جی – 20  کے رکن ممالک، نو خصوصی مدعوئین  مہمان ممالک ، جن میں  بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نیدرلینڈز، نائیجیریا، عمان، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور اسپین وغیرہ شامل ہیں ۔ اینرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ

بین الاقوامی توانائی ایجنسی

اس کے علاوہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام. (یو این ڈی پی)، بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے). صاف  توانائی  کی وزارت  (سی ای ایم)، اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی). بین الاقوامی  شمسی  اتحاد (آئی ایس اے)، اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او)، اقوام متحدہ کے اقتصادی. اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (یو این ای ایس سی اے پی) . آر ڈی- ٹوئنٹی اور اور علمی شراکت دار  جیسی معروف بین الاقوامی تنظیمیں میٹنگ کا حصہ ہوں گی۔ متعلقہ وزارتوں کے سینئر سرکاری افسران بھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اینرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ

پہلی ای ٹی ڈبلیو  جی  میٹنگ میں چھ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز

کرناٹک میٹنگ کے لیے تعاون اور تال میل فراہم کر رہا ہے۔ پہلی ای ٹی ڈبلیو  جی  میٹنگ میں چھ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز  کی جائے گی۔ ان میں: (i) ٹیکنالوجی کے خلا ء کو دور کرنے کے ذریعے توانائی کی منتقلی. (ii) توانائی کی منتقلی کے لیے کم لاگت کی مالی اعانت. (iii) توانائی کی یقینی فراہمی  اور متنوع سپلائی چینز، (iv) توانائی کی کارکردگی، صنعتی کم کاربن ٹرانزیشن. اور ذمہ دارانہ کھپت، (v) مستقبل  کے لئے ایندھن (3ایف) اور. (vi) صاف توانائی تک عالمی رسائی اور منصفانہ، سستی، اور سب کی شمولیت والی توانائی کی منتقلی کا راستہ شامل ہیں ۔  اس موقع پر ،ای ٹی ڈبلیو جی کی میٹنگ کو ‘کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) پر ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سیمینار سے مکمل کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago