عالمی

ٹائم میگزین نے ایرانی خواتین کو ہیروآف دی ایئرقراردیا

 شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ ہیروز آف دی ایئر’ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز ایران کی خواتین کو دے دیا۔ٹائم میگزین ہر سال دسمبر میں ’ہیروز آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں ہیروز آف دی ائیر کے ناموں کا اعلان کرنا بھی شروع کیا ہے۔رواں سال میگزین نے ایرانی خواتین کو ہیروز آف دی ایئر کا اعزاز دیتے ہوئے ایران میں جاری مظاہروں میں ان کی ہمت کا اعتراف کیا ہے۔اس سال میگزین نے اپنے سرورق پر تین بے نقاب نوجوان ایرانی خواتین کی تصویر دکھائی، جو ملک کے حکمرانوں کی مخالفت میں ہتھیار اٹھا رہی ہیں۔ ایران میں خواتین کے لیے سر ڈھانپنا لازمی ہے۔

نوجوان خواتین جس تحریک کی قیادت کر رہی ہیں وہ تعلیم یافتہ، روشن خیال، اعلیٰ توقعات کے لیے سڑکوں پر ہیں

جریدے کی جانب سے 3 خواتین کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا، اور ساتھ ہی ایرانی حکومت کے خلاف نوجوان خواتین کی جانب سے جاری مظاہروں کی تعریفیں کی گئیں۔جریدے نے لکھا کہ نوجوان خواتین جس تحریک کی قیادت کر رہی ہیں وہ تعلیم یافتہ، روشن خیال، اعلیٰ توقعات کے لیے سڑکوں پر ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کالج، غیر ملکی سفر، موزوں ملازمتیں، قانون کی حکمرانی، ایپل اسٹور تک رسائی، سیاست میں بامعنی کردار اور کہنے اور پہننے کی آزادی حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

سالانہ پرسن آف دی ایئرکی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو دیا تھا

امریکی جریدے نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے کہ انہیں اس قدر باغی کس چیز نے بنا دیا ہے کیونکہ ان کا یہ کردار 16 ستمبر کو اخلاقی پولیس کے زیر حراست 22 سالہ مہسا امینی کی موت سے پہلے بھی تھا، جس کے بعد اسلامی مملکت کی 43 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل احتجاج نے جنم لیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ پرسن آف دی ایئرکی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو دیا تھا۔جریدے نے یوکرینی صدر کو پرسن آف دی ایئرقرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے عوام کو روسی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانے پر آمادہ کیا۔

اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے پرسن آف دی ایئر کے لیے ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین، چینی صدر اور امریکی سپریم کورٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago