نیویارک ۔ 12؍ دسمبر
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کشمیری صحافی سمعان لطیف کو موسمیاتی تبدیلی کے اعزاز سے نوازا ہے ۔نیویارک میں سیپریانی 25 براڈوے میں ہونے والی بلیک ٹائی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کے سفیروں، اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات، انسانی ہمدردی سے متعلق، کارپوریٹ اور ثقافتی تنظیموں اور دنیا بھر سے میڈیا نے شرکت کی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے سمعان کو ایوارڈ کےطور پر کانسی کا تمغہ، ایک تعریفی اور نقد انعام اور یو این سی اے گلوبل پرائز برائے کوریج آف کلائمیٹ چینج سے نوازا گیا۔
سمعان ٹیلی گراف برطانیہ، ڈی ڈبلیو جرمنی اور دیگر بڑے آؤٹ لیٹس کے لیے پاکستان، افغانستان اور بھارت میں موسمیاتی بحران پر رپورٹ کرتا ہے۔
ہندوستان میں غیر معمولی گرمی کی لہر اور پاکستان میں سیلاب کے علاوہ، انہوں نے کشمیر کے متنازعہ علاقے میں اقتصادی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے ماحولیاتی مسائل کی منفرد کوریج فراہم کی۔م
یکسیکو کے ایمیلیو گوڈوئے کو گولڈ میڈل اور ایران کے کوروش زیباری کو سلور میڈل سے نوازا گیا ہے۔اس سال کے شروع میں، سمعان ایشیا میڈیا ایوارڈز کی جانب سے تحقیقاتی صحافت کے زمرے میں فائنلسٹ تھے اور سوسائٹی آف ایڈیٹرز یونائیٹڈ کنگڈم کی جانب سے انہیں سال کا بہترین صحافی بھی قرار دیا گیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…