Categories: عالمی

ٹرائیکا پلس اجلاس : طالبان نے پاکستان کی اپیل کو مسترد کر دیا، جانئے طالبان نے کیا کہا؟

پاکستان نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائیکا پلس کے توسیعی اجلاس میں دنیا کو ایک بار پھر سفارتی طور پر طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی جس میں چین، روس اور امریکا کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ ’’آج افغانستان معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے‘‘مزید کہا کہ  طالبان کی نئی حکومت کو ملک چلا نے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ طالبان کی نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کریں۔

ایک مشترکہ بیان میں، ٹرائیکا پلس نے طالبان حکومت کو یاد دلایا کہ وہ اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے، بشمول بین الاقوامی قانون کے عالمی طور پر قبول شدہ اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق، اور اپنی سرزمین پر غیر ملکی شہریوں اور اداروں کے تحفظ اور جائز حقوق کا تحفظ کرے۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ’’تسلیم کا سوال بعد میں آئے گا کیونکہ اس مرحلے پر اہم مسئلہ علاقائی اور بین الاقوامی اتفاق رائے کو تیار کرنا ہے‘‘۔

افغانستان کے لیے امریکہ کے نئے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ، جو اس سے قبل برسلز میں نیٹو اتحادیوں کو طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دینے کے لیے تھے اور افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے "روڈ میپ" پر مشاورت کر رہے ہیں۔قریشی نے خبردار کیا کہ دنیا طالبان کو مغربی عطیہ دہندگان کے منجمد فنڈز تک رسائی کی اجازت دے کیونکہ ایسا کرنے سے مغربی ممالک کو فائدہ ہوگا۔

قریشی نے خبردار کیا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ بہت دور ہیں، یورپ محفوظ ہے اور جن علاقوں کا آپ تصور کرتے ہیں وہ دہشت گردی سے متاثر نہیں ہوں گے، توآپ  تاریخ  سے بہرہ ور نہیں ہیں۔’’ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور ہم ماضی میں کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہتے‘‘۔

تاہم، تھامس ویسٹ نے واضح کیا کہ طالبان کی بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے، امداد کی بحالی، بین الاقوامی سفارتی برادری کی کابل واپسی  اور پابندیوں میں نرمی  کے لیے،  اتحادیوں سے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ظاہر ہے کہ واشنگٹن ’’ان میں سے کوئی بھی چیز اپنے طور پر فراہم نہیں کر سکتا‘‘۔

امریکہ، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی جو دو طرفہ ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرائیکا پلس کی یہ میٹنگ ہندوستان کی طرف سے ’’افغانستان پر دہلی ریجنل سیکورٹی ڈائیلاگ‘‘کی میزبانی کے 24 گھنٹے بعد ہوئی جس میں 8 ممالک کے سیکورٹی زاروں نے شرکت کی۔ لیکن 'آئرن' برادران، پاکستان اور چین، نے کنکلیو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بجائے، پاکستان نے بھارت کے اقدام کو نقصان پہنچانے کے لیے جلد بازی میں ایک توسیعی ٹرائیکا پلس میٹنگ کا مطالبہ کیا۔

بدھ کو دہلی میں آٹھ ہمسایہ ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں (این ایس اے) کے افغانستان کے بارے میں ایک دن تک جاری رہنے والی بات چیت میں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ طالبان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اپنے طور پر حکومت چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بغیر کسی پراکسی حکومت کے۔ ’’طالبان حکومت کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کرنے سے پہلے افغانستان میں لویہ جرگہ (قبائلی کونسل) اور مذہبی کونسل سے تسلیم کرنا چاہیے‘‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago