Categories: تفریح

کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر ٹرول، صارفین کررہے ہیں پدم شری واپسی کی مانگ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ کنگنا رناوت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ کنگنا رناوت جنہیں حال ہی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ان دنوں اپنے آزادی کے بیان کو لے کر ٹرولرز کے نشانے پر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”ملک کو 1947 میں بھیک مانگ کر آزادی ملی جب کہ ملک کو حقیقی آزادی 2014 میں ملی۔ ان کا یہ بیان نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ وہیں صارفین کبھی ان کوخوب ٹرول کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ معاملہ سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔اس بیان کی وجہ سے کنگنا ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئی ہیں۔ کنگنا رناوت کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ کئی سیاست داں بھی حکومت سے انہیں دیا گیا پدم شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کنگنا رناوت کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ورون گاندھی، نواب ملک وغیرہ سمیت کئی رہنما اور سوشل میڈیا صارفین کنگنا کے اس بیان کی مذمت کر رہے ہیں اور ان کی شدید تنقید کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago