عالمی

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے اب تک 4 ہزار سے لوگوں کی موت

ملبے میں ہورہی ہے زندگیوں کی تلاش، ہندوستان نے مدد کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم، دوائیں، میڈیکل آلات بھیجیں

انقرہ / دمشق / نئی دہلی، 7 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 تباہ کن زلزلے نے وسطی ترکیہ اور شمال مغربی شام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ پیر کو ریکٹر اسکیل پر 7.8، 7.6 اور 6.0 کی شدت کے زلزلوں سے کئی ممالک کی زمین ہل گئی۔ ان جھٹکوں کی وجہ سے صرف ترکیہ اور شام میں 4000 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ ان کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ ہندوستان نے ترکی کو انسانی اور طبی امداد بھیجی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حالانکہ شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کاموں میں خلل پڑ رہا ہے۔ ترکیہ میں 2,316 سے زیادہ اور شام میں 1,999 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زلزلے سے ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ 1939 میں ترکی میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

اس میں 32 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ اس خوفناک قدرتی آفت کے بعد ترکی میں 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شام نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان نے ترکی کی مدد کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھیجی ہے۔ یہ ٹیم غازی آباد کے ہنڈن ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ اس ٹیم میں این ڈی آر ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار سمیت 47 افسران اور اسٹاف شامل ہیں۔ بھارت نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور طبی آلات بھی بھیجے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago