ترکیہ میں صدارتی انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافہ
انقرہ،11 مئی (انڈیا نیرٹیو)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سرکاری محکموں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں کمی کے وعدے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مہنگائی کی شرح کو سنگل ہندسے تک کم کرنے اور معاشی ترقی کو بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو اس مرتبہ الیکشن میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ میں عام انتخابات اور صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ 14 مئی کو ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…