صحت

کری پتوں کے استعمال سے بالوں سے متعلق دورہوتے ہیں یہ مسائل،جانیے کیا ہے اس کے استعمال کرنے کا طریقہ؟

ڈاکٹر مہوش نور

آپ بالوں میں کری پتوں سے بنے پیک کا استعمال کر سکتی ہیں۔مظبوط بال سے لے کر ڈل بالوں میں شائن لانے کے لیے کری پتہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

کری پتیوں کو کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے؟کری پتے کا استعمال بالوں میں کیا جا سکتا ہے۔ یہ بالوں سے متعلق بہت سے مسائل سے لڑنے میں موثر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل ہئیر کئیر پروڈکٹ میں بھی  کری پتے کا استعمال کیا جاتا ہے۔آج اس مضمون میں ہم آپ کو بالوں میں کری پتے کا الگ الگ طریقوں  سے استعمال کرنے کے بارے میں بتائیں گے۔

بالوں کو کرے ڈیپ کنڈیشن

بالوں کو ڈیپ کنڈیشن کرنا ضروری ہوتا ہے۔اس سے بال ہیلدی رہتے ہیں۔ڈیپ کنڈیشن کے لیے کری پتے سے بنے ہئیر کئیر پیک کا استعمال کریں۔ہئیر کئیر پیک بنانے کے لیےمہندی کے پیسٹ میں کری پتے کے پیسٹ ،انڈا اور تھوڑا سا ناریل کا تیل ملائیں،اب اس پیک کو بالوں میں لگائیں اور کچھ دیر بعد بالوں کو دھو لیں۔ہفتے میں دو سے تین بار اس ہئیر پیک کا استعمال کرنے سے بال ڈیپ کنڈیشن  ہو جائیں گے۔

سفید بال

سفید بال یعنی بڑھاپے کی نشانی؟نہیں ایسا نہیں ہے۔اب یہ بات غلط ثابت ہو چکی ہےکیوں کہ آج کل چھوٹی عمر میں بچوں کے بال سفید ہونے لگے ہیں۔سفید بالوں کو چھپانے کے لیے ہر بار ڈائی کا استعمال  نہیں کیا جا سکتا ہے۔ایسے میں آپ کو بالوں میں کری پتے کا استعمال کرنا چاہیے،جب بھی آپ بالوں میں مہندی لگائیں تب اس میں کری پتے کا پیسٹ ملا لیں۔اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں اور کالے بال پائیں۔

لمبے بالوں کے لیے

کری پتے کا استعمال لمبے بالوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔اس کے لیے کری پتے، آملہ کا گودا اور ہری میتھی کو مکسی میں پیس لیں۔اس پیسٹ کا استعمال بالوں میں کریں۔قریب 15,20 بعد گنگنے پانی سے بال دھول لیں۔آپ بنا شیمپو کے بھی بالوں کو دھول سکتی ہیں،کیوں کہ یہ پیسٹ چپچپا نہیں ہوتا ہے۔

جھڑتے بالوں کے لیے فائدہ مند

بالوں کے جھڑنے کی وجہ سے ہئیر تھننگ کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔بالوں کے جھڑنے کی کئی وجہ ہوتی ہے۔بال جھڑنا کم ہو جائے اس کے لیے آپ کری پتے کو اپنی ہئیر کئیر روٹین میں شامل کر سکتی ہیں۔کری پتہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔جو بالوں کو مظبوط بنانے کا کام کرتا ہے۔اگر آپ کے بال مضبوط ہوں گے تو وہ ٹوٹینگے نہیں۔

جھڑتے بالوں کے لیے کری پتے سے بنے تیل کا استعمال کریں۔ناریل کے تیل میں 8,10 کری پتے ڈال کر انہیں پکا لیں۔جیسے ہی کری پتے کا رنگ کالا ہو جائے،گیس بند کر دیں۔اور تیل کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔اب اس تیل کا استعمال بالوں اور اسکیلپ میں کریں۔ہفتے میں دو بار اس تیل سے سر کو مساج دینے سے آپ کو اثر دکھنے لگے گا۔

بالوں میں لائے چمک

بالوں کی چمک کو برقرار رکھنے کے لیے بھی آپ کری پتے کا استعمال کر سکتی ہیں۔کری پتے کے پیسٹ میں دہی اور انڈا ملاکر لگانے سے بال چمکدار ہو سکتے ہیں۔ہفتے میں ایک بار اس طرح سے بالوں میں کری پتہ لگانے سے ڈل بالوں میں چمک آ جائے گی۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago