Categories: عالمی

ترکی نےچار سو ایس ڈیل کے مقابل کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کی پیش کش کی : امریکی ذمے داران

امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ جب اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے تو انہیں افغانستان سے امریکی افواج اور اس کے حلیفوں کے انخلا کے سلسلے میں اپنے منصوبوں کے حوالے سے ممکنہ چیلنج کا سامنا ہو گا۔ توقع ہے کہ ایردوآن افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے مقابل رعائتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ان رعائتوں میں امریکا کی جانب سے اس بات پر آمادگی شامل ہے کہ ترکی ،روسی فضائی دفاعی نظامS-400 کو برقرار رکھے اور اسے استعمال کرے۔

امریکا اب تک ترکی کے اس نظام کو رکھنے کی شدید مخالفت کرتا آیا ہے۔ اس کے سبب نیٹو اتحاد میں شامل دو حلیفوں کے تعلقات میں ایک بڑی دراڑ آ گئی ہے۔ برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس کے دوران میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کا محور کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے میں ترکی کا کردار ہو گا۔

یہ بات امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے بتائی۔ترکی یہ کہہ چکا ہے کہ جولائی میں جب جو بائیڈن افغانستان میں امریکا اور نیٹو اتحاد کی موجودگی کو ختم کریں گے اور ترکی بھی کابل کے ہوائی اڈے کی سیکورٹی کا مشن ختم کر کے افغانستان سے کوچ کر سکتا ہے۔امریکی ذمے داران کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک یا کمپنی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ جلد یا سہولت کے ساتھ ہوائی اڈے کی سیکورٹی کے از سر نو انتظامات کرے۔

ترکی کا کوچ کرنا سفارت خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو کام بند کرنے پر مجبور کر گا۔ اس کے سبب افغان حکومت اور فوج کا کام جاری رکھنے کے لیے اربوں ڈالر بطور اضافی امداد خرچ کرنا ہوں گے۔ امریکا یہ امید بھی کر رہا تھا کہ وہ کسی نزدیکی جگہ پر بقیہ عسکری فورس برقرار رکھے گا تاہم کسی بھی پڑوسی ملک کے ساتھ اس حوالے سے معاہدہ نہ ہو سکا۔ غالبا روس وسطی ایشیا میں کسی بھی نئے فوجی اڈے کی شدید مخالفت کرے گا۔ پاکستان کے ساتھ بھی سمجھوتا نہ ہوا۔

امریکی دفاعی ذمے داران کے مطابق اس کے بدلے موجودہ وقت میں امریکی سپورٹ "ایم کیو 9" ڈرون طیاروں تک محدود ہو جائے گی۔ یہ طیارے متحدہ عرب امارات میں الظفرہ کے اڈے پر تعینات ہیں۔ یہ طیارے افغانستان کے اوپر اڑان بھر کر امریکی کی حمایت یافتہ مقامی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ذمے داران کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ امریکی فورسز کے کوچ کے بعد افغان فورسز کو کس طرح سپورٹ کیا جائے گا۔

تاہم توقع ہے کہ پینٹاگان رواں ہفتے میں سرکاری طور پر سفارشات پیش کرے گا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان سے اپنا 50% ساز و سامان نکال لیا ہے۔ علاقائی ذمے داران کا کہنا ہے کہ ترکی کا روسی فضائی دفاعی نظامS-400 کا اپنی ملکیت میں لینا غالبا سودے بازے کے لیے اہم کارڈ ہو گا۔ امریکا نے اس کی خریداری کی مخالفت کی اور ترکی کے دفاعی سیکٹر پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ترکی کو واشنگٹن کے زیر قیادتF-35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے پروگرام سے بھی بے دخل کر دیا گیا۔ممکنہ فیصلوں میں سے یہ ہو سکتا ہے کہS-400 دفاعی نظام کو نیٹو کے اڈے میں رکھا جائے یا پھر اسے کسی تیسرے ملک مثلا آذربائیجان وغیرہ کی جانب سے چلایا جائے۔واضح رہے کہ مسلح افراد معمول کے ساتھ کابل کے ہوائی اڈے پر راکٹ داغتے ہیں۔ یہ حملے بڑھ بھی سکتے ہیں۔اردغان آخری چند برسوں میں مغرب کے ساتھ بارہا جھڑپوں میں پڑے ہیں۔ اس کے علاوہ ترکی نے روسی میزائل خریدے اور شام اور لیبیا کے تنازعات میں مداخلت بھی کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago