Categories: عالمی

ترکی اب ترکیے کے نام سے پہچانا جائے گا، اقوام متحدہ نے دی منظوری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد جمہوریہ ترکی کا نام اب ترکیہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلونے ایک باضابطہ درخواست کی ہے کہ ان کے ملک کو ترکیہ کے نام سے جانا جائے۔ اقوام متحدہ نے ان کی درخواست قبول کر لی ہے۔حکومت نے جمعرات  کے روز یہ اطلاع دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس قدم کو ملک کی شبیہ کو تبدیل کرنے اور پرندے، ٹرکی اور اس سے منسلک کچھ منفی مفہوم سے الگ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بدھ کو دیر گئے خط کے موصول ہونے کی تصدیق کی۔ ایجنسی نے دجارک  کے حوالے سے کہا کہ نام کی تبدیلی اسی لمحہ سے موثر ہوگئی تھی، جب خط موصول ہوا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر رجب طیب اردوان نے دسمبر میں ہی ترکی ثقافت اور اقدار کی بہتر انداز میں نمائندگی کے لیے ترکیہ کے استعمال کا حکم دیا تھاجس میں برآمدی مصنوعات پر میڈ اِن ترکی کے بجائے میڈ اِن ترکیہ کے استعمال پر زور دیاگیاتھا۔ انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں سے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہر زبان میں ترکیہ کے نام استعمال کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago