Categories: عالمی

ترک حکام نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اسرائیلی جوڑے کو رہا کر دیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں ترک صدر طیب اردغان کی رہائش گاہ کی تصاویر لینے کے الزام میں گرفتار اسرائیلی جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے جوڑے کے خلاف جاسوسی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ موردی اور نتالی اوکنن کسی بھی اسرائیلی سرکاری ایجنسی کے لئے کام نہیں کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کی حکومت نے ایک سینئر عہدیدار کو ترکی بھیج کر اس جوڑے کی رہائی یقینی بنائی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لپید نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ "ترکی کے تعاون کے نتیجے میں موردی اور نتالی اوکنن کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ جلد اسرائیل واپس پہنچ جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیان میں مزیدکہا گیا کہ "ہم ترکی کے صدر اور ان کی حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ ہم جوڑے کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترک عدالت نے استنبول کے مشہور ٹاور کملیکا سے ترک صدر طیب اردغان کے گھر کی تصاویر لینے والے ایک اسرائیلی جوڑے کو 12 نومبر کو حراست میں لے لیا تھا۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناضول کے مطابق ٹاور کے ایک ملازم نے جوڑے کو مشکوک تصاویر بناتے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد جوڑے اور ان کے ساتھ موجود ایک ترک باشندے کو حراست میں لے لیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago