Categories: عالمی

سوڈان میں سیکورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، 15 افراد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوڈان میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق   سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، مظاہرین نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوجی بغاوت کے نتیجے میں گرفتار افراد کی رہائی سمیت ملک میں جمہوری حکومت کی بحالی پر زور دیا تاہم سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دارالحکومت خرطوم سمیت دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے پہلے موبائل سروس معطل کی اور پھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، سوڈانی سیکیورٹی فورسز نے ابھی تک واقعہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب امریکہ نے مظاہرین پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان کی فوجی قیادت پر تمام قیدیوں کو رہا کرنے اور جمہوری حکومت کی بحالی پر زور دیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago