عالمی

ایران میں حجاب مخالف مظاہرے کے دوران دو افراد ہلاک،ہالینڈ میں حامیوں کی نعرہ بازی

ایران میں حجاب کے مخالفین کو کئی ممالک کی حمایت حاصل ہو رہی ہے

تہران، 09 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں چوتھے ہفتے بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ہفتے کے روز احتجاج اور جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران میں حجاب کے مخالفین کو کئی ممالک کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ ہالینڈ میں بھی لوگوں نے مظاہرین کی حمایت میں نعرے لگائے۔

امینی کو پولیس نے ایران میں حجاب مخالف مظاہرے کے دوران ملک کے سخت اسلامی لباس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

احتجاج کرنے والی خواتین نے لازمی مذہبی لباس کوڈ کے خلاف احتجاج میں حکومت مخالف نعرے لگائے اور اپنے حجاب اتار پھینکے۔ بعض علاقوں میں تاجروں نے ہڑتال کی کال کے باعث اور نقصان سے بچنے کے لیے دکانیں بند رکھیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کو ہفتے کی شام ایک خبر نشر کرنے کے دوران 15 سیکنڈ کے لیے ہیک کر لیا گیا۔ اس دوران ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی فوٹیج نشر کی گئی۔

ہیکرز نے شعلوں میں گھری خامنہ ای کی ایک تصویر گردش کر دی، جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا، “آپ کے پنجے ہمارے جوانوں کے خون سے ٹپک رہے ہیں۔”

امینی کی موت کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد کے مارے جانے اور سینکڑوں کو گرفتار کرنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے نگراں اداروں نے بتایا کہ کرد اکثریتی شمالی علاقے سنندج قصبے کی ایک بڑی سڑک پر کار میں سوار ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago