Categories: عالمی

بلوچستان کے مشہور سیاحتی مقام زیارت سے 2 سیاحوں کا اغوا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کوئٹہ، 15جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بلوچستان کے مشہور سیاحتی مقام زیارت سے ایک سرکاری افسر سمیت دو سیاحوں کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔ مقامی خبروں کے مطابق  مسلح افراد نے بدھ کو وارچوم کے علاقے سے دونوں سیاحوں کو اٹھایا۔ تاہم مسلح افراد نے  ان کے خاندان کے افراد کو چھوڑ دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اغوا ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ عید الاضحی کے موقع پر قصبے کا دورہ کر رہے تھے، واقعے کے بعد مقامی قبائلیوں نے اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں۔ انہوں نے سیاحوں کی بازیابی اور اس طرح کے واقعات کے خاتمے کے لیے حکام پر دباؤ ڈالنے کے لیے کوئٹہ-زیارت روڈ بلاک کر دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیاحوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago