Categories: عالمی

یواے ای: رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان

یواے ای: رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان

دبئی،18مارچ(انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات نے ماہ صیام کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے اقدامات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔رمضان المبارک کے آغاز کا انحصار نئے چاند کی رویت پر ہے اور توقع ہے کہ 13 یا 14 اپریل کو اس ماہ مقدس کا آغاز ہوگا۔اس ماہ کے دوران میں افطار کی اجتماعی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور مساجد میں مسلمان بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر نماز تراویح ادا کرتے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت نے رمضان کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ہرکسی کو خاندانی اجتماعات منعقد کرنے اور ان میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ خاندان کے باہر کے افراد سے کھانے کے تبادلے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔یو اے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این سیما) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے:”ہرکسی کی صحت اور معاشرے کے تحفظ کے پیش نظر ہم تمام افراد کو مشورہ دیتے ہیں کہ رمضان میں رات کے اجتماعات سے گریز کیا جائے، خاندان کے دوسرےافراد کے گھروں میں جانے سے گریز کیا جائے، گھروں اور خاندانوں کے درمیان کھانے کے تبادلے یا تقسیم سے بھی گریز کیا جائے۔ البتہ ایک ہی مکان میں رہنے والے خاندان کے ارکان مشترکہ طور پرکھانوں کا اہتمام کر سکتے ہیں۔“

این سیما نے کہا ہے کہ مساجد کے باہر اجتماعی افطار کے خیمے لگانے اور کھانے تقسیم کرنے یا عوامی مقامات پر افطارخیموں کے انتظام پر سختی سے پابندی عاید کردی گئی ہے۔ ریستورانوں کو بھی کھانے تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ”صرف مزدوروں کی اقامت گاہوں میں رمضان میں کھانے تقسیم کیے جاسکتے ہیں۔تاہم جولوگ ورکروں میں کھانا تقسیم کرنا چاہتے ہیں، انھیں ان اقامت گاہوں کی انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہیے اور کسی ریستوراں کے ذریعے کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنے چاہییں۔“

اس نے مزید کہا ہے کہ رمضان میں سخت پابندیوں پر عمل پیرا ہونے کی صورت میں مساجد میں نماز تراویح کی اجازت ہوگی۔البتہ نمازِعشائ اور تراویح کو زیادہ سے زیادہ تیس منٹ میں ختم کرنا ہوگا۔ ”مساجد کو نماز کے فوری بعد بند کردیاجائے گا جبکہ خواتین کے لیے نماز کی مخصوص جگہیں ،دوسری سہولتیں اور مساجد کے باہر شاہراہوں پر نماز تراویح ادا کرنے پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔“اتھارٹی نے ہرکسی پر زوردیا ہے کہ وہ ان نئی پابندیوں اور ہدایات کی پاسداری کرے۔اس نے واضح کیا ہے کہ رمضان میں حکام چھاپا مار معائنوں کی بھرپور مہم چلائیں گے اور جو کوئی بھی، خواہ وہ فرد ہویا ادارہ،ان پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا،اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago