Categories: عالمی

یوکرین بحران: عالمی جنگ کا خطرہ، کیا بیلاروس کے فوجی بھی یوکرین سے لڑنے کے لیے تیار ہے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اب عالمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ درحقیقت اب تک صرف روسی افواج ہی یوکرین کے خلاف حملہ آور تھیں، اب بیلاروس بھی یوکرین کی جنگ میں اپنے فوجیوں کو لے کر جا رہا ہے۔ ایک ہی ملک پر ایک سے زائد ممالک کے حملے کے بعد اگر کوئی دوسرا ملک یوکرین کی حمایت میں حملہ کرتا ہے تو صورتحال عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک امریکہ اور نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی مدد کے دعوے تو کر رہے تھے لیکن براہ راست اپنی فوجیں بھیجنے سے گریز کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے یہ جنگ اب تک دو ممالک روس اور یوکرین کے درمیان جاری تھی۔ بیلاروسی فوجیوں کے میدان جنگ میں اترنے کے امکان کے بعد اب صورتحال بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اگرچہ بیلاروس پہلے ہی کھل کر روس کے حق میں اور یوکرین سمیت روس مخالف یورپی ممالک کے خلاف بیانات دے چکا ہے۔ اب بیلاروس یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی حمایت میں بیلاروس بھی یوکرین میں اپنے فوجی بھیجنے جا رہا ہے۔ وہ پیر سے یوکرین میں فوج بھیجنا شروع کر دے گا۔ یورپی یونین نے یوکرین کو 450 ملین یورو مالیت کا اسلحہ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ اسلحہ جلد فراہم کر دیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago