Categories: کھیل کود

فٹ بال: روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری، فیفا کے میچ نہیں ہوں گے، انگلینڈ نے بھی بائیکاٹ کردیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد روس کی مسلسل مخالفت ہو رہی ہے۔ امریکہ، برطانیہ سمیت کئی ممالک نے روس پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ کھیل کے میدان پر بھی روس کی مخالفت کی جا رہی ہے اور کھیلوں کی تنظیمیں روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہیں۔ اب فیفا نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی روسی ٹیم کے بیرون ملک میں کھیلنیپر ان کے جھنڈے اور قومی ترانے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف کسی قسم کا فٹبال میچ نہیں کھیلے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انگلینڈ کے فٹ بال بورڈ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور روس کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بین الاقوامی سطح پر روس کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس میں سینئر ٹیم، جونیئر ٹیم، خواتین کی ٹیم اور پیرا فٹ بال ٹیم کے میچ بھی شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر حملے کے بعد سے روس سے چیمپئنس لیگ کے  فائنل کی میزبانی چھین لی گئی تھی۔ یہ مچ سینٹ پیٹرس برگ میں ہوناتھا۔ اس کے علاوہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ راونڈ، فارمولا ون رشین گراں پری، ورلڈ کپ اسکیئی ایونٹ اور 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی گنوا چکا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انگلینڈ کے علاوہ جمہوریہ چیک اور پولینڈ نے بھی روس کے خلاف فیفا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ روس پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ کئی روسی کھلاڑیوں نے بھی جنگ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago