ماسکو،27اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)
یوکرین جنگ میں روس اور امریکہ تنازعہ خلا تک پہنچ گیا۔ روس نے یوکرین جنگ کے حوالے امریکی سیٹلائٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
جمعرات کو رشیا ٹوڈے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا کہ اگر یہ سیٹلائٹس یوکرائن-روسی لڑائیوں میں استعمال کیے گئے تو ان کو نشانہ بنانے کے لیے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔
یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو روز قبل اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے ساتھ ایک فون کال میں یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی امریکی روسی مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ تنازعہ کے خلا میں پھیلنے کے امکان کے متعلق پہلے بھی کئی انتباہات جاری کیے گئے تھے۔ اس ماہ کے اوائل میں برطانوی مسلح افواج کے کمانڈر ایڈمرل ٹونی راڈاکن نے خبردار کیا تھا کہ روس مغرب کے خلاف خلا میں جنگ شروع کر سکتا ہے۔
ان کا خیال تھا کہ روسی افواج خلا کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور وہ روایتی زمینی لڑائی سے ہٹ کر چاہے پانی کے اندر ہو یا آسمان پر وہ دوسرے محاذوں کا سہارا لے سکتا ہے۔
یاد رہے 24 فروری کو یوکرین کی سرزمین پر روسی فوجی آپریشن کے آغاز سے واشنگٹن نے کئیف کا ساتھ دیا ہے اور اسے ہتھیاروں، میزائلوں اور دفاعی نظاموں کی مدد فراہم کی ہے۔
روس کہتا رہا کہ یوکرین افواج کو جدید ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کئے جانے کے خطرات موجود ہیں۔ روس نے بارہا یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں مغرب اس تنازع کا ایک فریق بن چکا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…