صحت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے جی 20 ممالک کے وزرائے صحت کی دوسری میٹنگ سے خطاب کیا

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  نے جی 20 ممالک کے وزرائے صحت کی دوسری میٹنگ سے خطاب کیا

’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کے لیے صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے‘‘: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

’’بھارت مستقبل کے لیے تیار اور لچکدار عالمی طبی نظام تیار کرنے میں مناسب تعاون کرنے کے لیے پابند عہد ہے‘‘

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہم عالمی صحت کی حفاظت کرنے اور یہ یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہیں کہ ہم آنے والی نسلوں کے رہنے کے لیے ایک بہتر اور  صحت مند سیارہ چھوڑ کر جائیں۔‘‘ مرکزی وزیر آج بالی، انڈونیشیا میں  ہوئی جی 20 ممالک کے وزرائے صحت کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ میٹنگ کا مقصد صحت کے شعبہ کی ترجیحات پر پیش رفت اور آگے بڑھنے کی راہ پر غور و فکر کرنا تھا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ’’بھارت مستقبل کے لیے تیار اور لچکدار عالمی طبی نظام تیار کرنے میں تعاون کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے عالمی صحت میں  لچکدار کے فروغ پر بھی تفصیل سے اپنی بات رکھی، جس میں مالیاتی درمیانی فنڈ بنانے کی تجویز پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے عالمی طبی نظام میں موجودہ خامیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت اور میڈیکل ایمرجنسی کے انتظام کے لیے ایک جامع، سرگرم اور جوابدہ ڈھانچے کی تعمیر کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر مانڈویا نے جی 20 کے تمام ممبران کے لوگوں اور سامان کے عالمگیر بلا رکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے مجوزہ گلوبل فیڈریٹڈ پبلک ٹرسٹ ڈائریکٹری میں تعاون کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago