Categories: عالمی

افغانستان میں بے روزگاری کی وجہ سے صحافی سڑکوں پر سامان بیچنے کو مجبور

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان میں حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ صحافی سڑکوں پر سامان بیچنے پر مجبور ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے افغانستان میں ملازمت کے مسئلے اور صحافیوں کی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان نیشنل جرنلسٹس یونین کے میڈیا آفیسر مسرور لطفی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تحفظ، مالی بحران اور دیگر درجنوں مسائل کے بارے میں خدشات نے حال ہی میں صحافی برادری کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک نجی میڈیا ادارے میں کام کرنے والے شخص حسیب یوسفی نے بتایا کہ ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے کچھ صحافی کابل کی سڑکوں پر فروٹ بیچنے اور خوردہ فروش کے طور پرکام کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔ ان تنظیموں کے مطابق، اقتصادی مسائل کی وجہ سے سیاسی تبدیلی کے بعد سے افغانستان میں درجنوں میڈیا داروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago