Urdu News

افغانستان میں بے روزگاری کی وجہ سے صحافی سڑکوں پر سامان بیچنے کو مجبور

افغانستان میں بے روزگاری کی وجہ سے صحافی سڑکوں پر سامان بیچنے کو مجبور

افغانستان میں حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ صحافی سڑکوں پر سامان بیچنے پر مجبور ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے افغانستان میں ملازمت کے مسئلے اور صحافیوں کی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان نیشنل جرنلسٹس یونین کے میڈیا آفیسر مسرور لطفی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تحفظ، مالی بحران اور دیگر درجنوں مسائل کے بارے میں خدشات نے حال ہی میں صحافی برادری کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔

ایک نجی میڈیا ادارے میں کام کرنے والے شخص حسیب یوسفی نے بتایا کہ ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے کچھ صحافی کابل کی سڑکوں پر فروٹ بیچنے اور خوردہ فروش کے طور پرکام کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔ ان تنظیموں کے مطابق، اقتصادی مسائل کی وجہ سے سیاسی تبدیلی کے بعد سے افغانستان میں درجنوں میڈیا داروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

Recommended