Urdu News

مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ اور خواتین کی وزیر محترمہ مارس پائنے سے ملاقات کی

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی

 

نئی دہلی:10؍ستمبر2021:

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی  زوبین ایرانی نے آج آسٹریلیا کی وزیر خارجہ اور خواتین کے امور کی  وزیر محترمہ مارس پائنے سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران خوتین اوراطفال کی ترقی کے سکریٹری جناب اندیور پانڈے اور خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

دونوں وزرا نے صنفی مساوات اور خواتین کے تحفظ کے شعبے میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں اور تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔

 

محترمہ مارس پائنے 11 ستمبر 2021 کو نئی دہلی میں شروع ہورہی بھارت-آسٹریلیا 2+2 وزارتی سطح کے مذاکرات  میں شرکت کے لئے بھارت  کے دورے پر  آئی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YL7N.png

 

 

************

Recommended