عالمی

یونیورسل پوسٹل یونین، ایشیئن پیسیفک پوسٹل یونین، محکمہ ڈاک

جناب مکٹیش کے پریشی –(اسپیشل سکریٹری ۔ جی -20 آپریشنز –ایم ای اے ) ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کےتفریحی مشغلہ کے خیال کے خاص خاص نکات کااعادہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس کی نہ صرف عوام ، تاریخ ، ثقافتوں اورمختلف ملکوں کی حصولیابیوں کو اجاگرکرنے کی اہمیت ہے بلکہ اس میں دوستی کے مضبوط  رشتے قائم کرنے کے زبردست امکانات بھی موجود ہیں ۔ یونیورسل پوسٹل یونین

پینل مباحثہ میں شامل دوسرے رکن ڈاکٹرانیررودھ بنسوڈ –(پوسٹ فجی کے سی ای او) نے ڈاک کے شعبے کے کرداد کی اہمیت پرزوردیا جو کل وقتی اورجزوقتی ملازمین کو روزگار فراہم کرنے اورادارہ جاتی تعاون ، سمجھوتوں ، رابطوں اورتال میل قائم کرنے  اوردنیا بھر میں ضرورت مند پوسٹل آپریٹرس کی مدد کرنے اورسرمایہ فراہم کرنے کے ساتھ ہمیشہ تبدیل پذیر تکنیکی –فعال منظرنامہ میں صلاحیت سازی کے لئے ضروریات پوری کررہاہے ۔ جناب بنسوڈ  نے حکومت ہندکی جانب سے دوسرے ملکوں کو نہ صرف  ڈاک کے شعبے میں بلکی دیگر شعبوں میں ان پیش کئے جانے والے اہم پروگرام –انڈین ٹیکنیکل اور اقتصادی  تعاون (آئی ٹی ای سی ) کے بارے میں بھی رائے زنی کی ۔

عالمی سماجی واقتصادی کایاپلٹ اورتغیرکا ایک کلیدی سہولت کار:سپلائی چین اورای کامرس :

پینل میں شامل ارکان نے آج کے دور کی ان فزیکل ، تکنیکی اور مالی پیش رفتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجن کی بدولت بلارکاوٹ سرحد کے دونوں جانب اشیاء کی سپلائی ، ادائیگی کے مستحکم طریقہ کار، عالمی منڈیوں کے ساتھ مقامی اشیا کے ارتباط ، کفایتی خدمات کو یقینی بنانے ، معیارات  اوراعلیٰ معیار کے ڈیٹا کے تبادلہ میں یکسانیت  کے ذریعہ عالم کاری یاعالمگیریت کے حقیقی جذبے کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے زبردست مواقع فراہم ہوگئے ہیں ۔

محترمہ میری اینڈرسن نے مختلف النوع انضباطی اورکارروائی جاتی اصلاحات کے ذریعہ یوایس پی ایس میں کی جارہی یکسرتبدیلیوں اورکایاپلٹ سے مطلع کیا۔ ڈاکٹرراجیو اور جناب ژاں  پال نے ڈاک کے شعبے کے لئے آن ےوالی چنوتیوں  اوردستیاب مواقعوں پر توجہ مرکوز کی اور بتایاکہ یہ شعبہ کس طریقے سے دنیا بھرمیں تجارت اور کامرس میں اضافہ کرنے میں مدد کررہاہے ۔ یونیورسل پوسٹل یونین

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago