Categories: عالمی

امریکہ کا بیجنگ اولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیجنگ،07دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے سیاست دان بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک مقابلوں کے سفارتی بائیکاٹ کے بیانات دینا بند کریں تاکہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ چین کے بقول، اگر امریکا نے ایسا کیا تو بیجنگ کی جانب سے، اگر ضروری ہوا تو، جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس ہفتے اعلان کر سکتی ہے کہ امریکی حکومتی عہدیدار بیجنگ میں سال2022 کے سرمائی مقابلوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ سی این این اور این بی سی ٹیلی ویژن نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا مطلب یہ ہے کہ امریکی عہدیدار اس ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے، جب کہ امریکا کی جانب سے اتھلیٹس کی ٹیم کو اولمپک مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہو گی۔رواں برس ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس کے دوران زیادہ تر خالی اسٹیڈیم دیکھنے میں آئے تھے البتہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔اس طرح ایک مرتبہ پھر 1980 والی صورت حال پیدا نہیں ہو گی جب صدر جمی کارٹر نے افغانستان پر سوویت یونین کے 1979 کے حملے کی وجہ سے امریکی ایتھلیٹس کو ماسکو میں ہونے والے گرمائی کھیلوں میں جانے سے روک دیا تھا۔چین میں سرمائی مقابلوں میں امریکا کے ممکنہ سفارتی بائیکاٹ کی خبر سب سے پہلے سی این این نے دی تھی۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاو لی جیان نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا جانا چاہیے اور اس عمل سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ چین اور امریکا کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون اور ڈائیلاگ متاثر نہ ہوں۔ تاہم، انہوں نے باور کرایا کہ اگر امریکا سوچ سمجھ کر ایسا کرتا ہے تو چین بھی ضرور جوابی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ چین کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ، جیسا کہ چین کے اندر مسلمان اقلیتوں کی نسل کشی ہو ریی ہے، کو سامنے رکھتے ہوئے اولمپک مقابلوں کے سفارتی بائیکاٹ کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ پر مقابلوں میں عدم شرکت کے لیے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور اراکین کانگریس کی جانب سے دباؤ ہے۔وہائٹ ہاؤس نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔صورت حال سے واقف چار ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر اس بارے میں اتفاق بڑھ رہا ہے کہ بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ امریکا کے محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز اس بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago