Categories: عالمی

امریکہ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس سے قبل چین کے لیے تمام پروازوں پرعائد کی پابندی

واشنگٹن۔ 16جنوری

امریکہ 19 جنوری سے چین کے لیے تمام تجارتی پروازوں پر پابندی عائد کر دے گا کیونکہ بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس سے قبل کورونا وائرس کے انفیکشن کو دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، اگلے ہفتے سے، 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس سے قبل بیجنگ کے لیے کوئی تجارتی پروازیں نہ ہونے کا امکان ہے۔حکومتی اعلانات اور شائع شدہ پروازوں کے نظام  کے  مطابق یہ پابندی، 19 جنوری سے شروع ہو کر اور کم از کم دو ہفتوں تک جاری رہنے والی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ سے چین کے لیے تمام پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا چینی ایوی ایشن کے ضوابط کی وجہ سے معطل ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ تک، صرف دو پروازیں ہی اس مدت کے لیے کام کرنے کے اہل نظر آئیں، ان میں سے ایک یونائیٹڈ ایئر لائنز (UAL) کی تھی۔

بیجنگ ونٹر گیمز 4 فروری کو  شروع  ہورہے ہیں  اور شرکاء زیادہ تر خصوصی پروازیں لے رہے ہیں جو اولمپکس کی اسناد کے حامل لوگوں تک محدود ہیں وہ  بھی   ایک سخت بلبلے کے حصے کے طور پر جسے حکام ایونٹ کے ارد گرد نافذ کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ  جون سے، چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بین الاقوامی پروازوں پر ایک نام نہاد ''سرکٹ بریکر'' اصول لاگو کیا ہے۔ اس اصول کا مطلب ہے کہ اگر چین میں لینڈنگ پر پانچ یا اس سے زیادہ مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آتے ہیں تو پرواز خود بخود دو ہفتوں کے لیے معطل ہو جاتی ہے۔ اگر 10 یا اس سے زیادہ مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے، تو معطلی کی مدت بڑھ جاتی ہے۔ چین نے اپنے ''سرکٹ بریکر'' کے ضوابط کا دفاع کیا ہے کہ ''اس وبا کے سرحد پار پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔''

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago