عالمی

امریکہ نے بھارت کی پیٹرو کیمیکل کمپنی پر عائد کی پابندی

ایران کے پیٹرو کیمیکل کاروبار میں اہم کردار کا الزام

واشنگٹن، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 امریکہ نے بھارت واقع ایک معروف پیٹرو کیمیکل کمپنی سمیت ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں شامل کمپنیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ یہ تعزیری اقدامات ایرانی دلالوں اور متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور بھارت کی کئی بڑی کمپنیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ اس نیٹ ورک نے ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی مالیاتی منتقلی اور ترسیل میں سہولت فراہم کی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں کا ایک اہم جزو ٹرلینس ہے۔ یہ ایرانی مصنوعات غیر ملکی خریداروں کو فروخت کرنے میں دلالی کرتا ہے۔ اس نے ایران واقع پیٹرو کیمیکل بروکرز سے لاکھوں ڈالر مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات خریدی ہیں اور انہیں ہندوستان بھیج دیا ہے۔

محکمہ نے ہندوستان واقع پیٹرو کیمیکل کمپنی تبالاجی پیٹرو کیم پرائیویٹ لمیٹڈ پر چین کو ا?گے شپمینٹ کے لئے میتھنال اور بیس ا?ئل سمیت ٹریلین- بروکریڈ پیٹرو کیمیکل مصنوعات کو خریدنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

ٹریزری فار ٹیررزم اینڈ فائنینشیل انٹیلی جینس کے انڈر سکریٹری برائن ای نیلسن نے کہا کہ امریکہ ایران کے غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت کو سختی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ جب تک ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان پر مکمل عمل درا?مد سے انکار نہیں کرتا، پابندیاں جاری رہیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago