Categories: عالمی

امریکی قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ سے ہندوستان کی مدد کرنے کی اپیل کی

امریکی قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ سے ہندوستان کی مدد کرنے کی اپیل کی

واشنگٹن ، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

امریکی قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا بحران میں ہندوستان کی مدد کرے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مارک وارنر اور حزب اختلاف کی ریپبلکن پارٹی کے جان کارن نے وائٹ ہاوس سے مدد کی درخواست کی ہے۔ وارنر نے کہا کہ ہم سینیٹ کے ممبروں کی حیثیت سے گزارش کرتے ہیں کہ بھارت کو کورونا بحران میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

کانگریس کی خاتون سارہ جیکبز نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے اس وقت تعاون کرنا اور ویکسی نیشن کے عمل کو تقویت دینا بالکل صحیح ہوگا۔

کانگریس کے ممبر اینڈی کم نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہندوستان کو مدد کی ضرورت ہے اور ہمیں بھی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آسٹر زینیکا ویکسین ہندوستان اور اتحادیوں کو دستیاب کریں۔

بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اس ویکسین کی تیاری میں مدد کے لئے وسائل مہیا کرے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کو دکھائے کہ ہم سب مل کر اس بحران کا سامنا کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن اور کملا ہیرس نے ہندوستان کو مدد کی یقین دہانی کرائی

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ بھارت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ اس میں میڈیکل اور زندگی بچانے کا سامان بھی شامل ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ جس طرح ہندوستان نے ضرورت کے وقت ان کی مدد بھیجی ہے ، اسی طرح ہم عزم کر رہے ہیں کہ ضرورت کے وقت ہندوستان کی مدد کریں گے۔ کملا ہیرس نے ٹویٹ کیا کہ امریکہ کورونا کے بحران کے وقت اضافی مدد دینے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مدد کے ساتھ ساتھ ، ہم ہندوستانی عوام کے ساتھ ساتھ ان صحت کارکنوں کے لیے بھی دعاگو ہیں جو مستقل انتھک محنت کر رہے ہیں۔

ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن اس معاملے پر ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا اور ہندوستان کے سفیر ترنجیت سندھو کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس مشکل وقت میں ، امریکہ بھارت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وینٹیلیٹر ، کھانے کی اشیااور پی پی ای کٹس مہیا کرارہا ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈووال سے بات کی۔ ادھر ، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہندوستان کی مدد کے لئے فوری طور پر طبی سامان بھیجے گا۔

ہند امریکی برادری نے بائیڈن کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔ ہندوستانی امریکی کانگریس کے رکن روہت کھنہ نے بھی بائیڈن کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا معاملے پر بھارت کو پی پی ای کٹس ، آکسیجن اور دیگر طبی سامان مہیا کرنے پر بائیڈن انتظامیہ کی تعریف کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago