Categories: قومی

طبی آکسیجن کی کمی دور کرنے کے لیے مرکزی حکومت کوشاں

طبی آکسیجن کی کمی دور کرنے کے لیے مرکزی حکومت کوشاں

طبی آکسیجن کی قلت دور کرنے کے لیے سرکار کی کوششیں تیز،رقیق آکسیجن کا استعمال صرف طبی مقاصد کے لیےہی کیا جائے: مرکز

مرکز نے ملک میں طبی آکسیجن کی قلت دور کرنے کی خاطر اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ سرکار نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ رقیق آکسیجن کا استعمال صرف طبی مقاصد کے لیے کیا جائے۔ ملک میں طبی آکسیجن کی دستیابی بڑھانے کی خاطر 9 صنعتوں کو دی گئی چھوٹ کو بھی واپس لیا گیا ہے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اور قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اجے بھلا نے اِس بارے میں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر صاحبان کو مراسلہ بھیجا ہے۔جناب بھلا نے سبھی مینوفیکچرنگ اداروں سے کہا ہے کہ وہ رقیق آکسیجن کی تیاری میں اضافہ کریں اور بلا تاخیر طبی مقاصد کے استعمال کے لیے سرکار کو دستیاب کرائیں۔

اِدھر وزیر اعظم نے سرکاری اسپتالوںمیں 551 آکسیجن پلانٹس لگائے جانے کا حکم دیا ہے ۔ جناب نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے اِن پلانٹس کو شروع کیا جائے ۔اِن پلانٹس کو قائم کرنے کے لیےPM CARES Fund سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago