Categories: عالمی

فلسطین پر قبضے کے لیے امریکی پیسہ اسرائیل کو نہ دیا جائے: رکن کانگریس

واشنگٹن،15مئی (انڈیا نیرٹیو)

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی تعلق رکھنے والے کانگریس وویمن کوری بش نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینی اراضی پر قبضے کی مدد کے لیے امریکی پیسہ استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہم امریکی پیسے کو فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے لیے استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔امریکی ڈیموکریٹس کی ایک بڑی تعداد نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ذریعہ کیے جانے والے تشدد کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ملک کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے قریبی انتہا پسند گروپوں کی کارروائیوں کو روکیں۔ایک ٹویٹ میں سینڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کو زبردستی روکیں اور فلسیطنی خاندانوں کو بے گھر کرنے سے باز رکھیں۔اس تناظر میں نوجوان ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الیکذنڈریہ اوکاسیو کورٹیز نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کے پرتشدد طریقوں سے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ قائدانہ کردار ادا کرے۔ڈیموکریٹک رکن کانگریس مریم نیومین نے لکھا کہ فلسطینی خاندانوں کو الشیخ جراح میں رہنے کا حق ہے۔ ہم ان کے اس حق کی حمایت کرتے ہیں۔

فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس رشیدا طلیب نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے سوال کیا کہ امریکا، فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے نسل پرستانہ تشدد کی کب مذمت کرے گا؟ کیا آپ کی پالیسی بھی فلسطینیوں کے حقوق چوری کرنے والوں کی حمایت پر مبنی ہے؟ امریکا کب تک نیتن یاہو کی نسل پرست حکومت اور نسل پرست ریاست کی حمایت کرتا رہے گا۔

متعدد ڈیموکریٹک سیاست دانوں نے یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے بارے میں اسرائیل کی من مانی پالیسیوں کی بھی مذمت کی۔ ان میں مینی سوٹا سے رکن کانگریس الہان عمر ، میسوری کی کوری بش، انڈیانا پولس کے آنڈرے کارسن، مشی گن کی ڈیبی ڈنگل اور ریاست وسکونسن کے مارک بوچن شامل ہیں۔امریکی کانگریس میں فلسطینیوں کی حمایت میں یہ آوازیں ایک ایسے وقت میں بلند ہو رہی ہیں جب دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے قیامت برپا کر رکھی ہے اور 137 نہتے فلسطینیوں کو شہید اور 900 کو زخمی کیا جا چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago