Categories: عالمی

امریکی قومی سلامتی کے ماہرین کاایران سے متعلق بائیڈن کوانتباہی پیغام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر کی انتظامیہ کے اعلی سطح کے ماہرین نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو تہران کے ساتھ پھر سے "دھمکی آمیز سفارت کاری" اختیار کی جائے اور ایران کی جوہری پیش رفت کے خلاف واضح طور پر فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کی جائے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملے میں ایران سرخ لکیر سے تجاوز کر چکا ہے۔یہ موقف جمعے کو امریکی قومی سلامتی کے شعبے کے 7 نمایاں ماہرین کی جانب سے جاری ایک بیان میں سامنے آیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایران کا حالیہ رویہ اس بات کی جانب اشارہ دیتا ہے کہ وہ نہ صرف جوہری ہتھیاروں کے اختیار کو برقرار رکھنا چاہتا ہے بلکہ وہ اس صلاحیت کو ترقی دینے کے لیے متحرک ہے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائیل گروسی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کی جانب سے 60% تناسب سے یورینیم کی افزودگی اور یورینیم دھات کی پیداوار کا شہری مقاصد کے حوالے سے کوئی جواز نہیں "۔امریکی ماہرین نے یاد دہانی کرائی کہ 2015ء کے جوہری معاہدے میں طے شدہ یورینیم کی افزودگی کا زیادہ سے زیادہ تناسب 3.67% تھا۔ اس حوالے سے 20% کے تناسب سے افزودگی امریکہ کے سامنے سرخ لکیر تھی اور اب ایران 60% کے تناسب سے یورینیم کی افزودگی انجام دے رہا ہے اور 90% کی جانب منتقل ہونے کا خطرہ ہے۔امریکی ماہرین نے متنبہ کیا کہ امریکا اور ایران مخالف ممالک کی جانب سے سیاسی تنہائی، بین الاقوامی فورموں پر مذمتی قرار دادیں اور اضافی اقتصادی پابندیاں اس مرحلے پر تہران کو اپنا راستہ تبدیل کرنے پر قائل کرنے کے واسطے کافی نہیں ہیں۔بیان میں مجوزہ امریکی اقدامات میں امریکی مرکزی کمان کی جانب سے اعلی سطح کی فوجی تربیت شامل ہے جو ممکنہ طور پر امریکا کے حلیفوں اور شراکت داروں کی رابطہ کاری سے انجام دی جا سکتی ہے۔اسی طرح خطے میں واشنگٹن کے حلیفوں اور شراکت داروں کو اور امریکی تنصیبات اور اثاثوں کو بھرپور دفاعی صلاحتیں فراہم کرنا اہم ہو گا تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی انتقامی اقدام کا مقابلہ کیا جا سکے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago